Time 22 نومبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: سندھ پولیس کے 1300 سے زائد اہلکار اسلام آباد طلب

اسلام آباد: حکومت  نے پی ٹی آئی  کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج متوقع ہے تاہم حکومت نے بھی ممکنہ احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے سندھ پولیس کے 1350 سے زائدزیرتربیت اہلکارخصوصی ٹرین سے اسلام آبادروانہ کردیے گئے ہیں۔ 

دوسری جانب حکومت نے  گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی  ہیں ۔

اس کے علاوہ وفاقی پولیس نے 26 نمبر چونگی کے اطراف میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نفری کےہمراہ 26 نمبرچونگی طلب کرلیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ، کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 23 نومبر سےانٹرنیٹ اورموبائل فون سروس جزوی معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :