22 نومبر ، 2024
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں سخت ایکشن کا مشورہ دیدیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت اسلام آباد پر چڑھائی کرتی ہے تو ریاست سخت ایکشن لے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ ترقیاتی کاموں کے افتتاح کررہے ہیں اور کے پی میں دھرنوں ، اسلام آباد پر چڑھائی ، ریاست کے خلاف لڑائی کی خبریں آتی ہیں۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ اپنا صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے، لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اس مرتبہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔
دوسری جانب حکومت نے بھی احتجاج کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے 23 نومبر سے وفاقی دارالحکومت، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔