Time 07 اکتوبر ، 2022
کھیل

بینچ اسٹرینتھ آزماکر دیکھ رہے ہیں ہم کتنی گہرائی میں ہیں: بولنگ کوچ شان ٹیٹ

نیوزی لینڈ دنیا کے کسی بھی میدان میں مشکل ٹیم ہے اور ہوم گراؤنڈ پر اس کو ہرانا مشکل ہے : بولنگ کوچ قومی ٹیم/ فوٹو جیونیوز
نیوزی لینڈ دنیا کے کسی بھی میدان میں مشکل ٹیم ہے اور ہوم گراؤنڈ پر اس کو ہرانا مشکل ہے : بولنگ کوچ قومی ٹیم/ فوٹو جیونیوز

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی بینچ اسٹرینتھ کو بھی آزما رہا ہے جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ گہرائی کتنی ہے۔

بنگلا دیش کیخلاف 21 رنز کی فتح کے بعد جیو کے سوالات کے جواب میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ کچھ رنز کم بنے تھے لیکن بولرز نے زبردست پرفارم کرکے اپنا معیار بلند کیا۔

 وسیم جونیئر نے آخری لمحات میں شاندار یارکراز کرائے جس کو دیکھ کر کافی مزہ آیا: شان ٹیٹ 

انہوں نے کہا کہ وسیم جونیئر نے آخری لمحات میں شاندار یارکراز کرائے جس کو دیکھ کر کافی مزہ آیا۔

بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سیریز ورلڈ کپ سے قبل اہم ہے، اگر یہاں جیت ملتی ہے تو ٹیم کو مومینٹم ملے گا اور جیت سے ڈریسنگ روم میں ایک مثبت احساس آئے گا جو ورلڈکپ سے قبل کافی اہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ دنیا کے کسی بھی میدان میں مشکل ٹیم ہے اور ہوم گراؤنڈ پر اس کو ہرانا مشکل ہے لیکن ہم خود بھی ایسی ٹیم ہیں جس کو ہرانا بالکل بھی آسان نہیں۔ 

شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ سیریز میں نیوزی لینڈ سے اچھا مقابلہ ہوگا، نیوزی لینڈ ورلڈکپ کی فیوریٹ ٹیموں میں سے ہے اور میگا ایونٹ سے قبل ان سے کھیلنا ہمارے لیے کافی اچھا موقع ہے۔

 پاکستان اپنی بینچ اسٹرینتھ کو بھی آزما رہا ہے جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ گہرائی کتنی ہے: بولنگ کوچ

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی بینچ اسٹرینتھ کو بھی آزما رہا ہے جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ گہرائی کتنی ہے، گزشتہ ایک ماہ سے روٹیشن پالیسی چل رہی ہے، کچھ پلیئرز کو گیمز بھی ملے ہیں، وسیم جونیئر اور شاہنواز دہانی کو تجربہ دینا ضروری ہے کیوں کہ ایک کھلاڑی جتنا زیادہ کھیلے گا اتنا زیادہ بہتر ہوگا، اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے پیچھے کھڑے پلیئرز نے بھی قدم جماکر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں بولرز عدم تسلسل کا شکار تھے لیکن اس کے بعد آپس میں بیٹھ کر سوچا کہ کیسے معیار بہتر کرنا ہے اور نیوزی لینڈ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم نے بہتر معیار کا مظاہرہ کیا۔

یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان  نے بنگلا دیش کو 21 رنز سے شکست د۔

مزید خبریں :