11 اکتوبر ، 2022
وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی اور مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے یک جان ہو کر کام کرتی رہیں گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔