Time 16 اکتوبر ، 2022
پاکستان

عمران خان نے حکومت مخالف مارچ روکنے کیلئے شرط رکھ دی

میں جو پلان کر رہا ہوں اس کی منصوبہ بندی صرف مجھ تک ہی محدود ہے کیونکہ اُن کی ہرچیز ریکارڈ ہو رہی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل
میں جو پلان کر رہا ہوں اس کی منصوبہ بندی صرف مجھ تک ہی محدود ہے کیونکہ اُن کی ہرچیز ریکارڈ ہو رہی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردے تو مارچ نہیں ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جو پلان کر رہا ہوں، اس کی منصوبہ بندی ابھی صرف مجھ تک ہی محدود ہے کیونکہ میری ہر چیز  ریکارڈ ہو  رہی ہے۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں عمران خان نے امریکی صدر کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے بیان پر اتحادی حکومت (پی ڈی ایم) پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی اور  اس کے ’امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی‘ کے دعوؤں کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید خبریں :