Time 19 اکتوبر ، 2022
پاکستان

13 اکتوبرکو ملک کے بڑے حصے میں بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سامنے آگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

13 اکتوبر کو  ملک کے جنوبی حصے میں  بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی،  بلیک آؤٹ این ٹی ڈی سی کی غفلت اور  بجلی ترسیل کے لیے 25 سالہ پرانی تاروں کے استعمال کی وجہ سے ہوا۔

وزارت توانائی کے اعلامیے کے مطابق چار رکنی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں بلیک آؤٹ کی پہلی وجہ کراچی نیوکلیئر  پاور پلانٹ K-2 اور K-3 کے ٹاور نمبر 26  پر تین سال قبل 2019 میں کیا گیا عارضی اور غیر میعاری کام ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت ترسیلی لائنوں پر کام کرنے والوں کی استعداد پر سوالیہ نشان ہے، اس پر استعمال ہونے والے کنیکٹرز  ٹرانسمیشن لائن کے لیے نہیں بنے تھے بلکہ  اس میں تبدیلیاں کرکے اسے عارضی انٹرکنکشن کے لیے استعمال کیا گیا۔

اعلامیےکے مطابق پراجیکٹ ٹیم نے ٹاور نمبر 26، 26-A اور 27 پر 2019 میں 25 سال پرانے تباہ حال کنڈکٹر استعمال کیے، 2019 میں اس عارضی کا م کی سنگینی اور جوہری پاور پلانٹس کی حساسیت کے باوجود مقررہ معیارات کے مطابق اس کی باقاعدہ مرمت اور دیکھ بھال نہیں کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وزارت توانائی اس رپورٹ کی روشنی میں فوری تادیبی کارروائی کر رہی ہے۔ 

مزید خبریں :