Time 20 اکتوبر ، 2022
پاکستان

وفاق پنجاب کو گندم فراہم کرے یا امپورٹ کرنے کی اجازت دے: چوہدری پرویز الہٰی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ وفاق پنجاب کو گندم فراہم کرے یا امپورٹ کرنے کی اجازت دے۔

ایوان وزیراعلیٰ میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز حکومت بُھلکڑ پن کا شکار ہے، گندم اور پنجاب کے واجبات کیلئے 6 بار آواز بلند کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے ذمے پنجاب کے 170 ارب روپے واجب الادا ہیں، اس معاملے پر سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ن لیگ پنجاب کے خواب دیکھ رہی ہے، ضمنی الیکشن میں ان کی شکست سے ہمارے ارکان کی تعداد مزید بڑھ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں، لانگ مارچ کی مکمل حمایت کریں گے۔

مزید خبریں :