پالتوں جانوروں کی پانی کے بلبلوں سے کھیلتے ہوئے دلچسپ ویڈیو

اگر آپ بے زار ہو رہے ہیں اور بوریت دور کرنا چاہتے ہیں تو یہ ویڈیو آپ کا موڈ خوشگوار کرنے کیلئے بہترین ہے۔

اس چھوٹی سی ویڈیو میں دو رکونز اور ایک کتا موجود ہے، ان پالتوں جانوروں کا مالک ان کے پاس پانی کے بلبلے بنارہا ہے جس سے یہ تینوں کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو میں رکونز کو اپنے دونوں ہاتھوں سے بلبلے پکڑنے کی کوشش کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ کتا بھی انہیں دیکھ منہ سے بلبلے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔

جانوروں کی اس کھیل کود کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اس ویڈیو کو 2.3 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں :