پیزا کے دیوانے دوست پیزا کھانے برطانیہ سے اٹلی پہنچ گئے

دونوں دوستوں نے برطانیہ کے شہر لیور پول سے اٹلی کے شہر پیسا کیلئے جہاز کا ٹکٹ حاصل کیا/ فائل فوٹو
دونوں دوستوں نے برطانیہ کے شہر لیور پول سے اٹلی کے شہر پیسا کیلئے جہاز کا ٹکٹ حاصل کیا/ فائل فوٹو

پیزا کے دیوانے  2 دوست صرف پیزا کھانے کے لیے برطانیہ سے اٹلی پہنچ گئے۔

کیا کسی کو پیزا اس حد تک بھی پسند ہوسکتا ہے کہ وہ ایک ملک سے دوسرے ملک صرف پیزا کھانے کیلئے جائے؟ یہ سن کر آپ کو بھی عجیب لگ رہا ہوگا کہ اتنے پیسے خرچ کرکے پیزا کون کھائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ مورگن بولڈ اور ان کی 26 سالہ خاتون دوست جیس ووڈر کو اپنی ملازمت سے صرف ایک دن کی چھٹی ملی جس پر دونوں دوستوں نے اٹلی جا کر پیزا کھانے کا منصوبہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں دوستوں نے برطانیہ کے شہر لیور پول سے اٹلی کے شہر پیسا کیلئے جہاز کا ٹکٹ حاصل کیا اور وہاں پہنچ کر دونوں نے سیر و تفریح کے ساتھ ساتھ وہاں کا مشہور پیزا کھایا۔

برطانیہ سے اٹلی تک کے سفر میں دونوں دوستوں کا خرچہ 170 پاؤنڈ کا آیا جبکہ چھٹی کے اگلے ہی روز دونوں معمول کے مطابق اپنی ملازمت پر بھی گئے۔

اس حوالے سے خاتون کا کہنا تھا کہ اٹلی جا کر پیزا کھانے پر لندن گھومنے سے بھی کم خرچہ آیا ہے۔

مزید خبریں :