Time 24 اکتوبر ، 2022
پاکستان

آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے عمران خان کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کیے۔ فوٹو فائل
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کیے۔ فوٹو فائل 

آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر اعتراضات عائد ہو گئے۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار عمران خان نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست میں بنیادی حقوق سے متعلق معاملے کی وضاحت نہیں کی گئی۔

عمران خان کی درخواست پر یہ اعترٓض بھی عائد کیا گیا ہے کہ واضح نہیں کیا گیا کہ آڈیولیکس معاملے پر آرٹیکل 184/3 کا اطلاق کیسے ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر کے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں :