کھیل
01 دسمبر ، 2012

سولہویں سندھ گیمز کی افتتاحی تقریب کاانعقاد ، معاملہ کھٹائی میں

سولہویں سندھ گیمز کی افتتاحی تقریب کاانعقاد ، معاملہ کھٹائی میں

حیدرآباد…سولہویں سندھ گیمز کی افتتاحی تقریب کاانعقاد کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا جس کا افتتاح کل ہو ناہے۔ذرائع کے مطابق کل سندھ گیمز کی افتتاحی تقریب سہ پہر ڈھائی بجے نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں ہونا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال سندھ گیمز انتظامیہ کو ابھی تک نیاز اسٹیڈیم حوالے نہیں کیا۔سولہویں سندھ گیمز کا افتتاح گورنر سندھ عشرت العباد کو کرنا ہے۔دوسری جانب سندھ گیمز کی پبلسٹی نہ ہونے کی وجہ سے حیدرآباد کے شہری اور میڈیا لاعلم،سیکریٹری سندھ گیمز کا کہنا ہے کہ سندھ گیمز کل سے ہی شروع ہورہے ہیں جس کا گورنر سندھ افتتاح کرینگے۔نیاز اسٹیڈیم کا قبضہ نہ ملنے کے سوال پر سیکریٹری سندھ گیمزنے تبصرے سے گریز کیا۔

مزید خبریں :