Time 30 اکتوبر ، 2022
پاکستان

عمران خان نے خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر آج کا مارچ منسوخ کردیا

لانگ مارچ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی— فوٹو: اسکرین گریب/صدف نعیم فیس بک
لانگ مارچ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی— فوٹو: اسکرین گریب/صدف نعیم فیس بک

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر  آج کا مارچ منسوخ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔

کامونکی جاتے ہوئے راستے میں حادثہ پیش آیا ہے۔

حادثے کے فوری بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے آج کا مارچ منسوخ کردیا۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، آج ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے مارچ کو ختم کررہے ہیں اور کل کامونکی سے اپنا مارچ شروع کریں گے، ایک حادثے کی وجہ سے ہمیں آج کا مارچ منسوخ کرنا پڑا، خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

مزید خبریں :