پاکستان
Time 02 نومبر ، 2022

کراچی کے ووٹرز کی پسندیدگی میں واضح تبدیلی، نیا سروے سامنے آگیا

پلس کنسلٹنٹ نے کراچی کے شہریوں کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے۔ فوٹو فائل
پلس کنسلٹنٹ نے کراچی کے شہریوں کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے۔ فوٹو فائل

حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کراچی کے ووٹرز کی پسندیدگی میں تبدیلی واضح آئی ہے۔

پلس کنسلٹنٹ نے کراچی کے شہریوں کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 32 فیصد شہری قومی اسمبلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کے لیے پہلی پسند کہتے ہیں۔

لیکن بلدیاتی انتخابات کے لیے کراچی کے شہریوں کی پہلی پسند جماعت اسلامی نظر آتی ہے۔

سروے کے مطابق ماضی میں کراچی کی اہم حکمران جماعت ایم کیو ایم پاکستان قومی اور بلدیات کے لیے ووٹرز کی پسندیدگی میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہی۔

مزید خبریں :