02 نومبر ، 2022
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 78 پیسے مہنگا ہوا۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 221.43 روپے ہے، انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 220.65 روپے تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے اضافے سے 227 روپے ہوگیا ہے۔