کاروبار
Time 29 اپریل ، 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغاز میں شدید اتار چڑھاؤ

کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 558 پوائنٹس اضافےسے73 ہزار300 کی سطح تک پہنچ گیا/ فائل فوٹو
کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 558 پوائنٹس اضافےسے73 ہزار300 کی سطح تک پہنچ گیا/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغاز میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا جہاں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس نیا ریکارڈ بناتے ہوئے  73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 558 پوائنٹس اضافےسے73 ہزار300  کی بلند ترین سطح تک سطح تک پہنچ گیا، تاہم کاروباری دن کے اختتام تک 100 انڈیکس ایک ہزار 47 پوائنٹس کی کمی کے بعد 71 ہزار 695 پوائٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران 2 نئے ریکارڈ بنائے جس میں انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران اور کاروبار کے اختتام کا تاحال بلند ترین ٹریڈنگ کے ریکارڈ بنائے۔

کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 72 ہزار 742 پر بند ہوا تھا۔