Time 04 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران اسماعیل نے عمران خان پر حملے کے بارے چونکا دینے والا دعویٰ کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر آباد کے مقام پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر ہونے والے حملے کے حوالے سے چونکا دینے والا دعویٰ کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کے کنیٹنر کو ایک سے زائد جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے انہیں بتایا ہے پکڑے گئے حملہ آور کےعلاوہ اسنائپرز کی جانب سے بھی گولیاں چلائی گئی ہیں۔

مزید خبریں :