Time 04 نومبر ، 2022
پاکستان

شوکت خانم میں زیر علاج عمران خان نے پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس طلب کر لیا

تحریک انصاف کا اہم مشاورتی اجلاس دوپہر ایک بجے شوکت خانم اسپتال میں ہو گا۔ فوٹو فائل
تحریک انصاف کا اہم مشاورتی اجلاس دوپہر ایک بجے شوکت خانم اسپتال میں ہو گا۔ فوٹو فائل

عمران خان پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس شوکت خانم اسپتال میں طلب کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں عمران خان، فیصل جاوید اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

عمران خان اور فیصل جاوید لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز پیش آئے افسوسناک واقعے کے خلاف آج ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔ 

دوسری جانب پنجاب پولیس کی جانب سے حملہ آور سے تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پولیس نے گرفتار ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کا اہم مشاورتی اجلاس دوپہر ایک بجے شوکت خانم اسپتال میں ہو گا جس کی صدارت پارٹی چیئرمین عمران خان خود کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید خبریں :