پاکستان
Time 05 نومبر ، 2022

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے طلبی نوٹس کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایف آئی اے طلبی نوٹس کےخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

لاہور  ہائی کورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ 7 نومبرکو عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

خیال رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں7 نومبرکو ایف آئی اے لاہور میں طلبی کا نوٹس چیلنج کیا تھا ۔

درخواست میں وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا  تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے 31 اکتوبر کو طلبی کا نوٹس بھجوایا۔

مزید خبریں :