Time 07 نومبر ، 2022
پاکستان

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر پی ٹی آئی کے مظاہرے، اہم شاہراہیں بند، مسافر رل گئے

مختلف علاقوں میں ٹریفک جام میں ایمبولینسز بھی پھنسی ہوئی ہیں، 2 بجے بیٹی کو اسکول سےچھٹی ہوتی ہےابھی تک ٹریفک میں پھنسی ہے، ماں کی التجا— فوٹو: آن لائن
مختلف علاقوں میں ٹریفک جام میں ایمبولینسز بھی پھنسی ہوئی ہیں، 2 بجے بیٹی کو اسکول سےچھٹی ہوتی ہےابھی تک ٹریفک میں پھنسی ہے، ماں کی التجا— فوٹو: آن لائن

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی راستوں پر مظاہرے جاری ہیں جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

تحریک انصاف کے مظاہروں کے باعث اہم شاہراہیں بند ہوگئیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ ٹریفک جام سے ہزاروں مسافرپھنس کر رہ گئے۔

مختلف علاقوں میں ٹریفک جام میں ایمبولینسز بھی پھنسی ہوئی ہیں۔

 مظاہروں کے باعث راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کوشدیدمشکلات کا سامنا ہے اور ایک شہری نے بتایا کہ 6 گھنٹے سے روات ٹی چوک کےقریب بچوں سمیت گاڑی میں ہوں، کسی جانب سےٹریفک کی بحالی کیلئے کارروائی نہیں ہورہی۔

ایک ماں نے فون پر شکایت کی کہ پشاور روڈپر حاجی کیمپ چوک پرٹریفک جام ہے اور میری بیٹی ابھی تک گھرنہیں پہنچی، دو بجےمیری بیٹی کواسکول سےچھٹی ہوتی ہےابھی تک ٹریفک میں پھنسی ہے۔

انہوں نے التجا کی کہ خدا کا واسطہ ہے، پھنسی ہوئی ٹریفک کو بحال کرایاجائے۔

مزید خبریں :