08 نومبر ، 2022
وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا (کے پی) اور پنجاب حکومت کے چیف سیکرٹریز کو خط لکھ کر کہا ہے کہ راستے بند کرنے والے مظاہرین کو فوری ہٹایا جائے تاکہ لوگوں کی آمد و رفت ہوسکے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ امن وامان برقرار رکھنے میں صوبائی حکومت آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہو رہی ہے، حالات کنٹرول کرنےکے بجائے پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے، امن وامان برقرار نہ رکھنےکے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہےکہ چھوٹےگروپ موٹر وے، ہائی وے اور لنک روڈ بند کرتے ہیں، لوگوں کی آمد و رفت، سامان کی ترسیل میں رکاوٹ ہے، بچوں کو اسکول تک جانے میں رسائی نہیں ہو رہی، مظاہرین کو فوری ہٹایا جائے تاکہ لوگوں کی آمد و رفت ہوسکے۔
پنجاب حکومت کو خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہےکہ صوبائی حکومت کو 5 نومبر کو بھی خط لکھا گیا تھا۔