09 نومبر ، 2022
وزیراعظم شہباز شریف مصر کا دورہ مکمل کر کے لندن روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق لندن میں نوازشریف سے ملاقات میں چند اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ملاقات میں عمران خان کے لانگ مارچ اور دیگر ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر نوازشریف سے مشاور ت کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کیلئے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے تھے۔