کھیل
03 دسمبر ، 2012

پہلابلائنڈورلڈٹی20:پاکستان نے جنوبی افریقا کو242رنز سے ہرادیا

پہلابلائنڈورلڈٹی20:پاکستان نے جنوبی افریقا کو242رنز سے ہرادیا

بنگلور…پہلے بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کو 242 رنز سے ہرادیابنگلور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 20 اوورز میں 2 وکٹ پر 358 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے محمد زوہیب نے 36 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کی، زوہیب 124 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، ظفر اور اکرم نے نصف سنچریاں بنائی ، جواب میں جنوبی افریقا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم 7 وکٹ پر 116 رنز ہی بناسکی، پاکستان نے میچ میں 242 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

مزید خبریں :