کھیل
04 دسمبر ، 2012

ورلڈ بلائنڈ ٹی20:محمد اکرم کی266رنز کی ریکارڈ ساز اننگز

ورلڈ بلائنڈ ٹی20:محمد اکرم کی266رنز کی ریکارڈ ساز اننگز

بنگلور…پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے محمد اکرم نے ورلڈ بلائنڈ ٹی 20کرکٹ کپ میں ڈبل سنچری اسکور کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ محمد اکرم نے 266رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بنگلور میں جاری ورلڈ بلائنڈٹی20 کرکٹ کپ میں پاکستان کے محمد اکرم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 92گیندوں پر 46چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 266رنز بنائے۔ بلائنڈ ٹی20 میں یہ کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔اس سے پہلے بھارت کے جے پرکاش نے 173رنز کی اننگز کھیلی تھی،گوجرنوالہ سے تعلق رکھنے والے محمد اکرم پاکستان ٹیم کے تھرڈ کیٹگری کے بیٹسمین ہیں، جو پارشلی سائیٹڈ ہوتے ہیں۔محمد اکرم کی اننگز کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 367رنز کا ہدف دیا ہے۔

مزید خبریں :