پاکستان
04 دسمبر ، 2012

ملک بھر میں موسمسرد اور خشک ، جلانے کی لکڑی کی مانگ میں اضافہ

ملک بھر میں موسمسرد اور خشک ، جلانے کی لکڑی کی مانگ میں اضافہ

اسلام آباد…ملک بھر میں سرد اور خشک موسم جاری ہے۔سردیاں آتے ہی لوگوں نے موسم کی سوغات کے مزے لوٹنے بھی شروع کردیئے ہیں۔گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک ہے۔درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے جس سے سڑکوں اور گھروں کے باہر پڑا پانی بھی جم گیا ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسم صاف ہے۔سردیاں آتے ہی سوات میں خشک میوا جات اور مانسہرہ میں تلی ہوئی مچھلی سے لوگ خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت اسکرو،ہنزہ اور استور میں منفی 7 ریکارڈ کیا گیا۔آزاد کشمیر اور شمالی بلوچستان بھی سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں۔ بالائی علاقوں میں سردیوں کے آتے ہی جلانے کی لکڑی نایاب ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :