04 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخا رمحمد چودھری نے کہا ہے کہ رعایت قواعد وضوابط کے تحت دی جا سکتی ہے، یہ نہیں کہ میٹرک پاس کو ایم بی بی ایس کی ڈگری دے دی جائے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ریکوڈک کیس کی سماعت کر رہا ہے ، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیے کہ قانون میں واضح ہے کہ کن شرائط پر رعایت دی جا سکتی ہے، اگر عدالت کسی بنیاد کو غلط قرار دے دے تو اس پر عمارت قائم نہیں رہ سکتی ، ریکوڈک میں سب کچھ درست ہوتا تو وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان کو اتنے پاپڑ بیلنے کی کیا ضرورت تھی۔