پاکستان
04 دسمبر ، 2012

کوئٹہ میں ڈاکٹروں اور سرکاری و نجی اسپتالوں میں ہڑتال جاری

کوئٹہ میں ڈاکٹروں اور سرکاری و نجی اسپتالوں میں ہڑتال جاری

کوئٹہ…بلوچستان حکومت کا ڈاکٹروں کی سرکاری و نجی اسپتالوں میں ہڑتال ختم کرانے کے لئے کوئی طریقہ کارگر ثابت نہیں ہوسکا،جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مطالبات کے حق میں ہڑتال مسلسل 49ویں روز بھی جاری ہے،اس موقع پر او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں۔ڈاکٹروں کی جانب سے اسپتالوں میں ہڑتال کا سلسلہ سولہ اکتوبر کو ماہر امراض چشم ڈاکٹر سعید خان کے اغواء کے خلاف شروع کیاگیاتھا ،ڈاکٹرسعید 28نومبر کو اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے، مگر اِس دوران ہڑتال اور احتجاج کرنے پر ڈاکٹروں کو گرفتارکرلیاگیا اور ان پر مقدمات قائم کردئے گئے جبکہ دوسری جانب ان کی تنخواہیں بھی روک دی گئیں اور ان کے نجی کلینکس کو سیل کرنے کے علاوہ دیگر کارروائیاں بھی عمل میں لائی گئیں جس پر ڈاکٹروں نے ڈاکٹرسعید کی بازیابی کے باوجود اپنی ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا،اور اس طرح سے آج اسپتالوں میں ان کی ہڑتال کو مسلسل 49واں روز ہے،ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں جس کے باعث مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے،ڈاکٹروں کیمطالبات میں ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات کا واپس لیاجانا، معطل ڈاکٹروں کی بحالی سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔

مزید خبریں :