04 دسمبر ، 2012
لاہور…لاہور میں سی این جی کی 3روزہ بندش کے باوجود شہر کی اکثر آبادیوں کے گھریلوو کمرشل صارفین گیس سے محروم، پوش علاقوں کے مکین بھی مشکلات کا شکارہیں۔ گیس کے کم پریشر کا شکار علاقوں میں جوہر ٹاون ، گارڈن ٹاون ، فیروزپور روڈ ، مسلم ٹاون، سمن آباد ، اچھرہ، ہربنس پورہ، دھرمپورہ ، کینٹ ، گلبرگ اور ڈیفنس کے پو ش علاقے بھی شامل ہیں جبکہ مصری شاہ ، راوی روڈ ، اندرون شہر کے اکثر علاقے صبح سے شام تک گیس کے کم پریشر کا شکار رہتے ہیں۔ سوئی نادرن گیس حکام کی مطابق گیس کے کم قطر اور پرانی پائپ لائنوں کی تبدیلی کا کام جاری ہے جبکہ رواں سال کے دوران متعدد علاقوں میں گیس پریشر بحال کر دیا گیا ۔