04 دسمبر ، 2012
پشاور …پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے شہر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔گیس کی عدم دستیابی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس دوست محمد خان نے جنرل منیجر اور ڈائریکٹرسوئی ناردرن گیس کو عدالت طلب کرلیاہے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شہر کے اکثر سی این جی اسٹیشن بند پڑے ہیں۔ جبکہ گھریلو صارفین بھی گیس کی عدم دستیابی کا رونا رو رہے ہیں۔