04 دسمبر ، 2012
کراچی …کراچی کے علاقے عباس ٹاوٴن میں ہونے والے بم دھماکے کے ملزم کو عینی شاہد نے شناخت کرلیا ہے۔عباس ٹاوٴن بم دھماکے کے ملزم عطاء اللہ کو جوڈیشنل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا مقدمے کے مدعی ظفر نامی عینی شاہد نے ملزم عطاء اللہ کو شناخت کرلیا۔ملزم کو منگھوپیر سے سی آئی ڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔ تین محرم الحرام کو ہونے والے عباس ٹاوٴن بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔