19 نومبر ، 2022
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اومنی گروپ کے پلی بارگین کرنےکا دعویٰ غلط نکلا۔
عمران خان نے گزشتہ روز لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اومنی گروپ کی 9 ارب روپے پلی بارگین ہو گئی ہے اور نیب قوانین میں ترمیم کے بعد اب یہ رقم حکومت کو اومنی گروپ کو دینی پڑے گی۔
تاہم نیب ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ احتساب عدالت میں اومنی گروپ کی کسی پلی بارگین کا ریکارڈ نہیں ہے اور عمران خان کی جانب سے اومنی گروپ پر 9 ارب روپے کی پلی بارگین کا دعویٰ بھی غلط ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے نیب نے بھی کسی قسم کی کوئی منظوری نہیں دی ہے۔