22 نومبر ، 2022
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے استعفے یا تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز تقسیم ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد پرپی ٹی آئی ارکان متفق نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے ویڈیو ثبوت نہ دینے پر سینیٹرز استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، سینیٹ میں پی ٹی آئی کی اکثریت نہ ہونا بھی تحریک پیش کرنے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ کو مستعفی ہونے پر زور دیا تھا اور ان کے خلاف عدم اعتماد لانے کی دھمکی دی تھی تاہم چیئرمین سینیٹ نے مستعفی ہونے سے انکار کیا تھا اور عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔