پاکستان
Time 25 نومبر ، 2022

پی ٹی آئی کا پنڈی میں جلسہ، مرکزی اسٹیج رحمان آباد پر لگائے جانے پر اتفاق ہوگیا

سی پی او راولپنڈی جلسے کی سکیورٹی کے انتظامات کی خود نگرانی کرینگے، ذرائع— فوٹو: پی ٹی آئی آفیشل
سی پی او راولپنڈی جلسے کی سکیورٹی کے انتظامات کی خود نگرانی کرینگے، ذرائع— فوٹو: پی ٹی آئی آفیشل

پاکستان تحریک انصاف اور راولپنڈی کی پولیس انتظامیہ کے درمیان مرکزی اسٹیج رحمان آباد پر لگائے جانے پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا راولپنڈی کے سی پی او آفس میں اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، شبلی فراز، عمرایوب،علی نواز اعوان شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اورپولیس کے اجلاس میں سکیورٹی اور جلسے کے نئے مقام پربات ہوئی اور جلسے کا مرکزی اسٹیج رحمان آباد پر لگائے جانے پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی او راولپنڈی جلسے کی سکیورٹی کے انتظامات کی خود نگرانی کرینگے، جلسے کی سکیورٹی کیلئے 8500 پولیس اہلکار و افسران تعینات ہوں گے۔

مزید خبریں :