پاکستان
Time 26 نومبر ، 2022

پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کر دیا گیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج اور زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز رکھ د یے گئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کو مری روڈ سے اسلام آباد داخلے کے لیے بند کیا جارہا ہے اور اسے جزوی بند کیا جا ئے گا ۔کشمیر چوک سے ریڈ زون اور شہر کی جانب داخلے کو بھی جزوی بند کر دیا گیا  ہے۔ 

اس کے علاوہ 26 نمبر چونگی اور کورال چوک سے بھی جزوی طور پر داخلہ بند کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں آج جلسے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے مشروط اجازت دی ہے۔


مزید خبریں :