25 نومبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف 26 نومبر کو چیئرمین عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اتارنے پر بضد ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے مسلسل انکار کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ سیل ہے، اجازت ملی تو انتظامیہ کو ڈی سیل کرنا ہوگا جبکہ پی ٹی آئی کے پاس بارانی زرعی یونیورسٹی،ہاکی گراؤنڈ اورمسلم اسکول سمیت متعدد جگہیں ہیں لیکن پی ٹی آئی ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اتارنے پر بضد ہے۔
پی ٹی آئی نے اب تک عمران خان کے دستخط شدہ بیان حلفی بھی جمع نہیں کرایا۔