پاکستان
Time 26 نومبر ، 2022

عمران خان کی زخمی ٹانگ کو سہارا دینے کیلئے بریسز لگادیئے گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زخمی ٹانگ کو سہارا دینے کیلئے بریسز لگادیئے گئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت بہتر ہے وہ بریسز لگنے سے مزید بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ٹانگ کا پلاسٹر گزشتہ روز اتار دیا گیا تھا اور اب اس پر بریسز  بھی لگا دیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرز کی ٹیم بریسز تیار کر کے زمان پارک لائی اور عمران خان کی ٹانگ پرلگا دیے۔

چیئرمین پی ٹی کی ٹانگ پر بریسز لگانے کیلئےڈاکٹرز نے گزشتہ روز عمران خان کی ٹانگ کا سائز لیا تھا۔

مزید خبریں :