26 نومبر ، 2022
نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مارچ کے قافلوں میں شامل بعض کارکن آدھے راستوں سے واپس ہوگئے۔
رشکئی انٹرچینج اوردیگر پوائنٹس سے داخل ہونے والوں نے فوٹو سیشن کے بعد واپسی کارخ کیا۔
کارکنوں نے انٹرچینجز سے نکلتے ہی گاڑیوں سے پوسٹراورجھنڈےاتارنا شروع کردیے اور واپسی کی راہ لی۔