05 دسمبر ، 2012
کراچی… چیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی گئیں،پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی عالمی سازش کی جارہی ہے ۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار کونسل کے مرکزی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ کراچی اور بلوچستان عالمی سازشوں کی لپیٹ میں ہے