Time 30 نومبر ، 2022
پاکستان

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اقلیتی رکن سموئل یعقوب مستعفی ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقلیتی رکن سموئل یعقوب مستعفی ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے اقلیتی ایم پی اے سموئل یعقوب نے اپنا استعفیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ارسال کر دیا ہے۔

سیموئل یعقوب کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قائد عمران خان کی ہدایت پر صوبائی اسمبلی کی نشست این ایم 365 سے مستعفی ہو  رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے نئے پاکستان وژن کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں :