ویڈیو: نیمار سے محبت، مداح نے فیس ماسک پر تصویر بنا ڈالی

برازیلین فٹبال ٹیم کے کھلاڑی نیمار کے مداح نے  فٹبالر سے اپنی محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے فیس ماسک پر تصویر  بنا  ڈالی۔ 

فیفا ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے مداحوں کی جانب سے مختلف انداز میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے، کہیں کوئی آٹوگراف  لے رہا ہے  تو کہیں کوئی پوسٹر یا کھلاڑی کی تصویر والی شرٹ پہنا نظر آرہا ہے لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک منفرد ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

یہ  ویڈیو ایڈورڈی نامی مداح آرٹسٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے مداح  کے سامنے موجود اسکرین پر اس کے پسندیدہ کھلاڑی کی تصویر نمایاں ہے  جس کو سامنے رکھتے ہوئےقینچی کے ذریعے  فیس ماسک کو اس انداز میں  کاٹا گیا کہ  نیمار کی تصویر بن گئی۔

ویڈیو میں آرٹسٹ نے نیمار سے  اپنی محبت کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیت کا بھی بھرپور اظہار کیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں  مداح کے ٹیلنٹ کو بھی سراہا جارہا ہے۔

مزید خبریں :