پاکستان
Time 01 دسمبر ، 2022

بینک ایل سی نہیں کھول رہے، دواؤں کے خام مال کی درآمدبند ہوگئی: فارما ایسوسی ایشن

اسٹیٹ بینک کےپاس ڈالرز کی کمی کےباعث بینک ایل سی نہیں کھول رہے جس کے باعث ملک میں دواؤں کا خام مال نہیں آرہا: ایسوسی ایشن— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک کےپاس ڈالرز کی کمی کےباعث بینک ایل سی نہیں کھول رہے جس کے باعث ملک میں دواؤں کا خام مال نہیں آرہا: ایسوسی ایشن— فوٹو: فائل

پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس ڈالر نہیں، بینک ایل سی نہیں کھول رہے، ملک میں دواؤں کےخام مال کی درآمدبند ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کےپاس ڈالرز کی کمی کےباعث بینک ایل سی نہیں کھول رہے جس کے باعث ملک میں دواؤں کا خام مال نہیں آرہا، دوا ساز اداروں کے پاس پیسےہیں مگروہ بیرون ملک سے خام مال نہیں منگوا پا رہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے پاکستان میں طبی آلات کی درآمدبھی کم ہوتی جارہی ہے۔

مزید خبریں :