02 دسمبر ، 2022
لاہور: مسلم لیگ (ن) نے فوری طور پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کاہنگامی اجلاس ہوا جس میں رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد، حمزہ شہباز، سینئر رہنما، وزیراعظم کےمعاونین خصوصی اور اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پرمشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی وقتی طور پرعدم اعتماد کی تحریک بھی نہیں پیش کی جائےگی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینےکیلئے گورنرپنجاب کی طرف سے ابھی سمری نہیں بھجوائی جائےگی۔