پاکستان
Time 01 دسمبر ، 2022

صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد داخل کرنے پر آئینی قدغن نہیں: ماہرین

صدر گورنر کی ایڈوائس پر یا نیشنل اسمبلی اور سینیٹ سے قرار داد منظور ہونے کی صورت میں آرٹیکل 234 کے تحت متعلقہ صوبے میں 6 ماہ تک ایمرجنسی بھی لگا سکتا ہے: آئینی ماہرین— فوٹو: فائل
صدر گورنر کی ایڈوائس پر یا نیشنل اسمبلی اور سینیٹ سے قرار داد منظور ہونے کی صورت میں آرٹیکل 234 کے تحت متعلقہ صوبے میں 6 ماہ تک ایمرجنسی بھی لگا سکتا ہے: آئینی ماہرین— فوٹو: فائل

آئینی و قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد داخل کرنے یا اعتماد کا ووٹ لینے پر کوئی آئینی قدغن نہیں اور گورنر بھی وزیر اعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہہ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر گورنر کی ایڈوائس پر یا نیشنل اسمبلی اور سینیٹ سے قرار داد منظور ہونے کی صورت میں آرٹیکل 234 کے تحت متعلقہ صوبے میں 6 ماہ تک ایمرجنسی بھی لگا سکتا ہے۔

آئینی ماہرین کے مطابق تحریک عدم اعتماد اور گورنر راج کی صورت میں صوبے کے وزیر اعلیٰ کا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار معطل ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں :