06 دسمبر ، 2012
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کسی ایک جگہ کی شکایت پر پورے شہر میں حدبندیوں پر نظر ثانی درست نہیں،کراچی سمیت پورے ملک میں نئی حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں، وہ جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ ووٹر لسٹوں کا تنازع پاکستان کے ہرعلاقے میں موجود ہے، ہمارے تحفظات اوراختلافات اصولوں کی بنیاد پر ہیں،امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن ہماری جائز شکایات کا ازالہ کرے گا، حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، جہاں آئین وقانون کی پاسداری ہو۔