20 فروری ، 2012
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے قانونی جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔