پاکستان
20 فروری ، 2012

بینظیر قتل کیس: اہم شخصیات نے نوٹسز پر جواب جمع کرانا شروع کردیئے

بینظیر قتل کیس: اہم شخصیات نے نوٹسز پر جواب جمع کرانا شروع کردیئے

اسلام آباد … سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر درج کرانے کے مقدمہ میں سابق اور موجودہ اہم حکمران شخصیات نے سپریم کورٹ کے نوٹسز پر جواب جمع کرانا شروع کردیئے ہیں۔ بینظیر بھٹو شہید کے سابق پروٹوکول افسر اسلم چوہدری نے مقدمہ میں پرویز مشرف، پرویز الٰہی، بابراعوان، رحمان ملک سمیت 12 اہم شخصیات کو شامل کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔ جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج اس کی سماعت کی۔ پرویزالٰہی کی طرف سے خالد رانجھا اور رحمان ملک کی طرف سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ پیش ہوئے۔ درخواست کے ایک اور فریق عرفان الٰہی بھی آج عدالت میں آئے جبکہ بتایا گیا کہ کمال شاہ اور جاویداقبال چیمہ کے جوابات جمع کرادیئے گئے ہیں۔ عدالت کو بتایاگیا کہ پرویز مشرف، بابر اعوان سمیت بعض دیگر کے جوابات ابھی نہیں آئے، عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

مزید خبریں :