پاکستان
07 دسمبر ، 2012

سپریم کورٹ میں وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کیخلاف 3درخواستیں دائر

سپریم کورٹ میں وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کیخلاف 3درخواستیں دائر

کراچی…سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آفس میں وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کیخلاف وزارت، اعزازی ڈگری اور دُہری شہریت کے دستاویزات سے متعلق تین مختلف درخواستیں دائرکردی گئیں۔وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کے خلاف تینوں درخواستیں سماجی رہنما محمود اختر نقوی نے دائر کیں۔ایک پہلی درخواست موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے غیر صادق اورغیر امین قراردئیے جانے والے شخص کو وزیرداخلہ کے عہدے پر فائز رہنے کا حق حاصل نہیں،اُنہیں فارغ کیا جائے۔دوسری درخواست میں کہا گیا ہے کہ غیرصادق اور غیرامین شخص کوڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری رکھنے کا کوئی حق نہیں اس لئے رحمان ملک سے ڈگری واپس لی جائے۔محمود اختر نقوی کی تیسری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ دہری شہریت چھوڑنے سے متعلق رحمان ملک کی دستاویزات کی تصدیق کرائے۔

مزید خبریں :