پاکستان
20 فروری ، 2012

کوئٹہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری

کوئٹہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری

کوئٹہ … وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب میں 5 جبکہ کوئٹہ میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، وادی کوئٹہ میں گزشتہ 2 روز سے موسم ابر الود ہے جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔ بارش سے شہر کی گلیاں اور شاہراہیں جھل تھل ہوگئیں جبکہ نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے چند سڑکوں پر نالیوں کا پانی بھی بہنے لگا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5، دالبندین میں 12، نوکنڈی 6.6، ژوب میں 2، سبی میں 6.2، قلات 5، خضدار 8.5، لسبیلہ7.5، پنجگور 8، پسنی16، جیوانی 18.5، تربت 10.5 اور گوادر میں درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مکران اور نصیر آباد ڈویژن میں موسم خشک اور سرد جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات اور سبی ڈویژ ن میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاسلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔

مزید خبریں :