پاکستان
07 دسمبر ، 2012

بھارتی سرحدمحافظوں کی شکرگڑھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ

 بھارتی سرحدمحافظوں کی شکرگڑھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ

سیالکوٹ…بھارتی سرحدی محافظوں نے شکرگڑھ سیکٹر میں پاکستانی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز کی جوابی فائرنگ کے بعد شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی سرحدی محافظوں کی فائرنگ کا سلسلہ رک گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کا سخت نوٹس لیا گیا اور واقعے کی تحقیقات کیلئے فلیگ اسٹاف میٹنگ بلانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔

مزید خبریں :