پاکستان
07 دسمبر ، 2012

پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کا چھاپہ،مردہ مرغیوں سے بھرے دو کنٹینر ضبط

پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کا چھاپہ،مردہ مرغیوں سے بھرے دو کنٹینر ضبط

پشاور …پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے چھاپہ مار کر ہزاروں کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پر تھانہ چمکنی کی حدود میں پولیس کے ہمراہ گودام پر چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران دو کنٹینرزمیں پڑی ہزاروں کلوگرام مردہ مرغیوں کا گوشت قبضے میں لے کر دوملزمان عجب خان اور عبدل مولا کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کنٹینرز دو ماہ سے گودام میں کھڑے کئے گئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان پنجاب سے مردہ مرغیوں کا گوشت لاکر گودام میں اسٹور کرتے تھے۔جس کے بعد گوشت کو شہر کے مختلف ہوٹلوں اور شادی ہالوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔پولیس نے مردہ مرغیوں کے گوشت کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھیجوا دیئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ چمکنی میں مقدمہ درج کرکے ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :