پاکستان
Time 10 دسمبر ، 2022

عمران خان پرحملےکی تحقیقات: طلبی کے باوجودکوئی پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر حملےکی تحقیقات میں طلبی کے باجود فیصل واوڈا اور کوئی پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوا۔

خیال رہےکہ جے آئی ٹی نے عمران خان پر حملےکی تحقیقات کے لیے  فیصل واوڈا سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، حماداظہر اور فیصل جاوید سمیت 35 افراد کو آج طلب کیا تھا۔

ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق آج صبح 11 بجےطلبی کے باوجود فیصل واوڈا سمیت کوئی پیش نہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا کو تمام ریکارڈ لانے کی بھی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے آزادی مارچ میں خون خرابہ ہونے سے متعلق بیان دیا تھا۔

3 نومبر کو گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :